پاک نیوزی لینڈ سیمی فائنل، سٹار کھلاڑیوں کا قومی ٹیم کو مشورہ

Nov 09, 2022 | 10:46:AM
پاک نیوزی لینڈ سیمی فائنل، سٹار کھلاڑیوں کا قومی ٹیم کو مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے تین سابق کپتانوں نے نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل ٹیم کومشورہ دیا ہے۔

سابق کپتان اظہر علی نے سیمی فائنل میں ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

معین خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ پریشرمیچ ہے۔ اگر پچ اچھی مل رہی ہے تو ٹاس جیت کر بیٹنگ پہلے کرنی چاہیے، پاور پلے میں 60 سے 70 رنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا بہترین آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: فائنل کے لیے جنگ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا