شاہینوں نے کیویز کو دھول چٹادی ،سیمی فائنل میں شاندار فتح

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Nov 09, 2022 | 10:11:AM
آئی سی سی, ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ, پاکستان, نیوزی لینڈ, سیمی فائنل, سڈنی کرکٹ گراؤنڈ, 24 نیوز
کیپشن: آئی سی سی کی طرف سے جاری کیا گیا پوسٹ کارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہینوں نے کیویز کو دھول چٹادی ،سیمی فائنل میں  شاندار فتح ،پاکستان نے 153 رنز کا ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

بابر اعظم اور محمد رضوان  نے  دھواں دھار بیٹنگ ۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سینچریاں بنائیں  ۔محمد رضوان نے 57 رنز سکور کرکے آئوٹ ہوگئے۔

اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹایا جب کہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا۔اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا، جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔

یاد رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مد مقابل آئے، 4 مقابلوں میں پاکستان جیتا جبکہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا ہے مشکل ہے، پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی میں کیوی کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں اچھا میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: متنازع ایمپائر ماریس ایرسمس پاکستان کے سیمی فائنل کو سپروائز کریں گے