سونے کی کان بیٹھ گئی۔۔ 18افراد مارے گئے،7  زخمی

Nov 09, 2021 | 19:18:PM
سونے ،کان، نائجر
کیپشن: کان کا اندرونی منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک نائیجر میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نائیجر کے ضلع دین عیسیٰ میں ہونے والے ایک افسوسناک واقعے میں سونے کی کان بیٹھنے سے 18 افراد مارے گئے جبکہ7 زخمی ہو گئے۔ مقامی میئر کے مطابق کان میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کے خدشہ ہے۔ کان حادثے میں زخمی ہونے والوں  کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا ، کریانہ دکانداروں کیلئےکمیشن اور انعامات