انگلش کرکٹ بورڈ سے تعلقات کشیدہ ۔۔۔ٹام ہیری سن لاہور پہنچ گئے

Nov 09, 2021 | 13:22:PM
ٹام ہیریسن لاہور پہنچ گئے
کیپشن: ٹام ہیریسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن آج دوپہر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے،ٹام ہیریسن  تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں، مختصر دورے میں ای سی بی سربراہ انگلینڈ کے 2022ء میں دورۂ پاکستان پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے ٹام ہیریسن آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گےدورۂ پاکستان کے بعد سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن نے آئی سی سی میٹنگز کے لئے دبئی جانا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبرمیں انگلینڈ کے دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سربراہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹام ہیریسن تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:      سیکنڈ ائیر سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان