سیکنڈ ائیر سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان 

Nov 09, 2021 | 13:00:PM
 سیکنڈ ایئر سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات
کیپشن: یورسٹی اف کراچی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بورڈ کراچی میں سیکنڈ ایئر سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق 24 ہزار 170 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 22 ہزار 119 امیداور کامیاب ہوئے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایاکہ  3080 امیدوار اے ون گریڈ، 2123 اےگریڈ اور 2825 امیدوار بی گریڈ سے پاس ہوئے جب کہ 4036 امیدواروں نے سی، 6605 نے ڈی اور 3450 امیدواروں نے ای گریڈ سے امتحان پاس کیا۔

خیال رہے کہ چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 91.51 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں:    سارو عمران پہلی خواجہ سرا ایم فل اسکالر بن گئیں