سارو عمران  پہلی خواجہ سرا ایم فل اسکالر بن گئیں

Nov 09, 2021 | 12:43:PM
سارو عمران نے ملتان یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کر لی
کیپشن: ملتان یونیورسٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی پنجاب کی پہلی خواجہ سراہ سارو عمران نے ایم فل ان کامرس ود سپیشلائزیشن ان انٹرپرینیورشپ کی ڈگری ملتان یونیورسٹی سے حاصل کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراہ سارو عمران نے ایم فل کی ڈگری بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے حاصل کر لی،سارو عمران کا مقالہ خواجہ سراہ افراد کی معاشی بہتری پر تھا۔

واضح رہے کہ  یہ ڈگری انہیں ڈاکٹر آصف یٰسین نے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران   دی،خواجہ سرا سارو عمران اب خواجہ سرا افراد کی معاشی بہتری کے لئے کام کرنے کے بارے میں پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بھارت میں نئی وبا پھوٹ پڑی۔۔۔