بنگلادیش ٹیسٹ کے تیسرے دن پہلے گھنٹے کا کھیل اہم ہے: امام الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستانی بیٹر امام الحق نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے دن میں پہلے گھنٹے کے کھیل کو اہم قرار دے دیا۔
میرپور ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف میچ کے تیسرے دن پہلے ایک گھنٹے کا کھیل اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیٹرز سکور کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہم مقابلے میں مکمل طور پر واپس آجائیں گے، امام الحق کا کہنا تھا کہ دونوں نئے کھلاڑی اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل باصلاحیت ہیں، اُنہوں نے حریف ٹیم کے فاسٹ بولرز کا دباؤ برداشت کیا۔
خیال رہے کہ امام الحق نے پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر اذان اویس کے ساتھ 101 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، وہ 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی: شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی