علاقائی روابط کے فروغ اور معاشی شراکت داری بڑھائیں، اسحاق ڈار کا سافا کو مشورہ

May 09, 2026 | 19:01:PM
 علاقائی روابط کے فروغ اور معاشی شراکت داری بڑھائیں، اسحاق ڈار کا سافا کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)   نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے  علاقائی روابط کے فروغ اور معاشی شراکت داری بڑھانے پر زور دیا دیا۔

اسحاق ڈار نے  ساؤتھ ایشیا فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کانفرنس کے موقع پر اہم ملاقات میں کہا کہ پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون سے خطے کی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا،  پاکستان خطے میں استحکام، ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ علاقائی اداروں کے درمیان اشتراک سے مشترکہ ترقی اور جدت کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے  جنوبی ایشیا میں عوامی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور  علاقائی امن، معاشی تعاون اور مضبوط روابط کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔  سافا کے صدر ہمایوں کبیر، نائب صدر سمیت اہم شخصیات  اس ملاقات میں شریک تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: چالیس ملکوں کا آبنائے ہرمز مشن؛ انگلینڈ سب سے بہلے جنگی بحری جہاز بھیجےگا