اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابط ، علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا

May 09, 2025 | 22:54:PM
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابط ، علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا
کیپشن: اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور  ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا،بھارت کی جانب سے  مساجد، رہائشی علاقوں اور دیگر مذہبی مقامات پر مسلسل غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں سے آگاہ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری جانیں ضائع ہو رہے ہیں۔ 

ترجمان  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،حاقان فیدان نے جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ مفت بنوائیں ،نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی