ریسکیو سروس نے صوبے بھر میں سول ڈیفنس تربیت کا آغاز کر دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو (1122) نے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت کا آغاز کر دیا۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ تربیت کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونا ہے، طلبہ اور افراد معاشرہ کو زندگی بچانے اور ہنگامی انخلاء کی تربیت فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ایمرجنسی میں خون روکنا ، دل کی دھڑکن کو بحال کرنا، ہڈی ٹوٹنے اور گردن کی چوٹ کی فرسٹ ایڈ شامل ہے۔
سیکرٹری ایمرجنسی کے مطابق معاشرے میں حقیقت کے قریب مشقوں کا مقصد لوگوں کو ہنگامی حالات میں احساس تحفظ فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :شناختی کارڈ مفت بنوائیں،نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی