ہٹیاں بالا میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، تین خواتین جاں بحق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہٹیاں بالا میں کُچھاکے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری،جیپ میں گاوں سم گڑنگ سے چناری آ رہی تھی۔
جیپ حادثے میں سوار تین خواتین جاں بحق ہو گی ہیں، جیپ حادثے میں سات افراد کے زخمی ہوئے ہیں ،بلیک آوٹ ہونے کی وجہ سے ہر طرف اندھیرا ہےزخمی افراد کو ریسکیو کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا