لاہور ہائیکورٹ:فریقین آپس میں الجھ پڑے، 2 افراد  گرفتار

May 09, 2024 | 10:48:AM
لاہور ہائیکورٹ:فریقین آپس میں الجھ پڑے، 2 افراد  گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس انوار الحق کی عدالت کے باہر فریقین آپس میں الجھ پڑے،پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر سکیورٹی روم منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق اقدامِ قتل کے کیس کے سلسلے میں پیشی پر آئے فریقین میں جھگڑا ہوا ،اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے سکیورٹی افسر نے وکلاء کی گاڑیوں کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے،سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی وکیل کی گاڑی لاہور ہائی کورٹ کے اندر پارک نہیں ہو گی۔

پولیس نے ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک میں واٹر کینن بھی پہنچا دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے وکلاء نے لاہور میں اعلیٰ عدلیہ سمیت مختلف عدالتوں اور ملحقہ علاقوں کو میدانِ جنگ میں تبدیل کر دیا تھا، احتجاج کرنے والے وکلاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی، واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد وکلاء کو گرفتار کیا گیا تھا،وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز آج 9 مئی کے موقع پر پاکستان بھر میں پورا دن ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔