پاکستان بھر میں کل ہونے والے کیمبرج امتحانات ملتوی

May 09, 2023 | 21:35:PM
 پاکستان بھر میں کل ہونے والے کیمبرج امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی  )عمران خان کی گرفتاری کے بعد  بننے والی صورتحال پر برٹش کونسل نے پاکستان بھر میں کل ہونے والے کیمبرج امتحانات ملتوی کر دیئے  ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد او لیول فزکس اور اے لیول ریاضی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے، برٹش کونسل نے کراچی میں بھی کیمبرج بورڈ کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں ۔