آئی فون 15 پرو میکس کی واضح تصاویر منظر عام پر آ گئیں

May 09, 2023 | 17:10:PM
آئی فون 15 پرو میکس کی واضح تصاویر منظر عام پر آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایپل کمپنی کا شاہکار سمارٹ فون آئی فون 15 پرو میکس کی واضح تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔ 

ایپل موبائل سیریز کے لیٹسٹ سمارٹ فون آئی فون 15 پرو میکس کو لے کر کافی عرصہ سے سوشل میڈیا پر اس فون کی بناوٹ کو لے کر خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اس فون کے فرضی خاکے اور نقلی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایتھوپین ایئرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں 2 دہائی بعد بحال

لیکن اب آئی فون 15 پرو میکس کی واضح تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔ منظر عام پر آنے والی آئی فون 15 پرو میکس کی تصاویر میں یہ فون آئی فون 14 کے ماڈل سے الگ نظر آ رہا ہے۔ ان کے کنارے کی پٹی یا بیزل نمایاں حد کم ہوں گے۔

آئی فون ماڈلز کی لیک تصاویر میں آئی فون 14 پرو میکس اور اس کی جگہ لینے والے نئے ماڈل آئی فون 15 پرو میکس کا موازنہ بھی دکھایا گیا۔