آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بننے پر فخر زمان کا دلچسپ ردِ عمل

May 09, 2023 | 15:56:PM
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بننے پر فخر زمان کا دلچسپ ردِ عمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخرزمان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بن گئے۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان آئی سی سی کی جانب سے اپریل کے مہینے کے پلیئرآف دی منتھ بن گئے۔ بائیں ہاتھ سے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے قومی کرکٹر نے پلیئر آف دی منتھ بننے پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دلچسپ ٹوئٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کی دبئی میں موجودگی، ایشیا کپ کیلئے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار

فخرزمان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ جس طرح چیمپمین بھائی نے ہمیں ٹی 20 میں کوُٹا تھا، مجھے تو لگا اس کو ہی (پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ) ملے گا۔ لیکن ان تمام ووٹرز اور فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے منتخب کیا۔‘‘

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اپریل کیلئے پاکستان کے فخر زمان، نیوزی لینڈ کے مارک چیمپمین اور سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا کو نامزد کیا تھا۔