عمران خان کی تقاریر پر پابندی، چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کروانے کی مہلت

May 09, 2023 | 13:21:PM
عمران خان کی تقاریر پر پابندی، چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کروانے کی مہلت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پر چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

   لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست، فیصلہ محفوظ

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی نہ لگائی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ دار افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی۔