ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ،فرخ حبیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

May 09, 2023 | 10:56:AM
ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ،فرخ حبیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ایئرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کی ہدایت کرے اور میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کی آمد!  فی لٹرپٹرول کتنا سستا ہوگا؟ اہم خبر آ گئی