پرویز الہی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

May 09, 2023 | 10:25:AM
پرویز الہی نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا، کہا کہ فوجی افسران کے خلاف ایف آئی آر میں نےخود رکوائی تھی۔

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے ہی قائد عمران خان کے الزامات کو مسترد کیا دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی افسران کے خلاف ایف آئی آر میں نے خود رکوائی تھی کیونکہ اس میں چند ٹیکنیکل مسائل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  جہاں سے بھی سستا تیل ملا خریدیں گے: مصدق ملک

دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب بتایا تھا اس لیے میں ایسی بات کیسے کر سکتا ہوں جس سے ان کو ذہنی اذیت پہنچے، ہم نے تو کہا تھا کہ اپنی مرضی کے لوگ لگا لیں ہم کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کو یہ بھی پیش کش ہوئی تھی کہ وہ تحقیقات کیلئے جو افسران چاہیں ان کو تحقیقات کیلئے لگا دیا جائے گا، ان کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

صدر پی ٹی اؔٓئی نے کہا کہ جس طرح آپ کسی جج کے خلاف ایف آئی آر نہیں دے سکتے کیونکہ ان کا اپنا ادارہ موجود ہے، اسی طرح آپ فوجی ادارے کے خلاف بھی ایف آئی آر نہیں دے سکتے۔

اور پڑھیں: بلاول بھٹو کے بیان پر بھارت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، رابعہ کلثوم

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فوج ہمارا اہم ادارہ ہے، اس کی قربانیون کو کس طرح بھول سکتےہیں، ہر قدرتی آفت میں پاک فوج نے پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیں، سیلاب میں فوج نے ہمیشہ مدد کی، زلزلے میں مدد کی، ایئرفورس اور نیوی نے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے بھرپور خدمات پیش کیں، فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، ان کے خاندان سے ملتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کا فیصلہ خود عمران خان نے کرناہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیر ثبوت الزامات لگانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، متعلقہ تمام سیاسی رہنما جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور قانونی راستہ اختیار کریں، 

خیال رہے کہ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے بیان پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اور مرکزی رہنما اسد عمر نے ردِ عمل دیتے ہوئے اس بیان کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم اس بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں، اس مسئلے کے حل کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

اسد عمر نے کہا کہ اس چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی آر کے انداراج کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہو گا۔