پاکستانی طلباءکی فلم نے عالمی فلم فیسٹیول میں تین بڑے ایوارڈز جیت لئے 

May 09, 2021 | 22:45:PM
پاکستانی طلباءکی فلم نے عالمی فلم فیسٹیول میں تین بڑے ایوارڈز جیت لئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کم بجٹ میں پاکستانی طلباءنے حیرت انگیز کا رنامہ سر انجا م دے دیا۔ان طلباء کی جانب سے بنائی گئی مختصر فلم ” دریا کے اس پار“ نے امریکا میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں تین بڑے ایوارڈز جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم کا ٹریلر  جنوری میں جاری کیا گیا تھا اور  فلم کو متعدد عالمی فیسٹیول میں بھجوایا گیا۔فلم دریا کے اس پار کو نیویارک سٹی میں ہر سال ہونے والے عالمی فیسٹیول میں 6 نامزدگیاں ملی تھیں۔
نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم دریا کے اس پار نے بہترین ڈائریکٹر، بہترین مرکزی اداکارہ اور بہترین خیال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بالی وڈ اداکارہ کا پانی میں بھیگتے ہوئے زبردست ڈانس سو شل میڈیا پر وا ئرل