سندھ؛سپیشل نارکوٹکس اور اے ٹی سی میں ججوں کی عدم تقرری کے باعث ہزاروں مقدمات التوا کا شکار
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امدادبزدار) سندھ میں 11 سپیشل نارکوٹکس کورٹس اور 8 انسداد دہشتگردی عدالتیں ججوں کی عدم تقرری کے باعث خالی پڑی ہیں،جج مقرر نہ ہونے سے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر اور نوشہرو فیروز سمیت سندھ میں 8 اے ٹی سی عدالتیں خالی پڑی ہیں،سکھر سمیت سندھ میں سپیشل نارکوٹکس کی 11 عدالتوں میں تاحال ججز تعینات نہیں ہوسکے،نارکوٹکس عدالتیں ڈویژن سطح پر جبکہ اے ٹی سی عدالتیں ایک یا دو اضلاع پر قائم ہیں۔
اے ٹی سی اور نارکوٹکس عدالتوں میں سکھر، نوشہرو فیروز، کندھکوٹ، دادو اور جیکب آباد میں اسامیاں خالی پڑی ہیں،کراچی میں بھی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی 6 نشستیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دیدی گئی