امریکی ریپر راکی اور گلوکارہ ریحانہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ، ملزمہ گرفتار

Mar 09, 2026 | 12:16:PM
امریکی ریپر راکی اور گلوکارہ ریحانہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ، ملزمہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )  عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور امریکی ریپر راکی کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر ایک نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر سڑک کے دوسری جانب کھڑی گاڑی سے جوڑے کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئی، رپورٹ کے مطابق فائرنگ سفید رنگ کی ٹیسلا گاڑی سے کی گئی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے تقریباً دس گولیاں چلائیں جن میں سے ایک گولی گھر کی دیوار کے اندر جا لگی، واقعے کی اطلاع ایمرجنسی نمبر 911 پر دی گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

 یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز  کی بندش ، خواجہ آصف کا بڑا بیان آگیا

بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کا سراغ لگا کر اسے ایک پارکنگ لاٹ سے گرفتار کر لیا، حکام کے مطابق گرفتاری کے دوران کسی قسم کی مزاحمت یا مزید واقعہ پیش نہیں آیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت ریحانہ گھر کے اندر موجود تھیں تاہم یہ واضح نہیں کہ راکی یا جوڑے کے تین بچے اس وقت گھر میں تھے یا نہیں۔

حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مشتبہ خاتون نے اس گھر کو کیوں نشانہ بنایا اور آیا یہ فائرنگ خاص طور پر اس گھرانے کو نشانہ بنا کر کی گئی تھی یا کسی بڑے تنازعے کا حصہ تھی۔