آصف زرداری کی حلف برداری تقریب کل، وزیراعظم اورعسکری قیادت بھی شریک ہوگی

Mar 09, 2024 | 19:49:PM
آصف زرداری کی حلف برداری تقریب کل، وزیراعظم اورعسکری قیادت بھی شریک ہوگی
کیپشن: آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بطور صدر مملکت حلف برداری کی تقریب کل ہوگی، جس میں عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی ،وزیراعظم اور اتحادی جماعتوں کی لیڈر شپ بھی تقریب میں موجود ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق 14ویں صدر مملکت آصف علی زرداری کی حلف برداری کی تقریب کل 3 بجے ایوان صدر میں منعقد ہو گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے منتخب ہونے والے صدر سے حلف لیں گے ،حلف برداری کی تقریب میں عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف بھی تقریب میں شریک ہوں گے ،وزیراعظم اور اتحادی جماعتوں کی لیڈر شپ بھی تقریب میں موجود ہو گی ۔
میاں نواز شریف بھی تقریب حلف برداری کی تقریب میں موجود ہوں گے ،ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور مہمان بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود ہوں گے ،وزرائے اعلی کو بھی تقریب کے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی