کرشمہ کپور کی تین برس بعد شوبز میں واپسی

Mar 09, 2023 | 13:14:PM
ماضی کی بولڈ اور صدا بہاربالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورکی تین سال بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماضی کی بولڈ اور صدا بہاربالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورکی تین سال بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔

اس ڈارک ڈرامہ میں کرشمہ کولکتہ پولیس کی افسر کا کردار ادا کریں گی۔کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی 3 برس بعد شوبز میں واپسی ہوئی ہے اور وہ اپنی دوسری ویب سیریز ’براؤن‘ میں نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور  ویب سیریز ’ براؤن‘  میں پولیس افسر کے روپ میں  اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گی۔

بعدازاں انہوں نے 2000 کے عشرے کے وسط میں اپنے بچوں سمیرا اور کیان کی پرورش کی وجہ سے اداکاری کو کچھ عرصے کےلیے چھوڑدیا تھا۔ 

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کرشمہ کپور نے کہا کہ اداکاروں کےلیے فلمی کیریئر بنانا کس قدر مشکل ہوتا ہے اس کا اندازہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ اب وقت بہت بدل چکا ہے، 1990 کے عشرے میں جب وہ انڈسٹری میں آئیں اور اب کافی تبدیلیاں آچکی ہیں، ہمارا زمانہ سوشل میڈیا کا نہیں تھا اس لیے توجہ حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا تھا، اب سوشل میڈیا کی وجہ سے کافی آسانیاں ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

واضح رہے کہ کرشمہ کپور کی پہلی فلم ’پریم قیدی‘ 22 جون 1991 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کامیابی کے بعد ان کی دوسری فلم ’پولیس افسر‘ آئی، جس نے بھی کامیابی سمیٹی۔

انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دی اور ان کا شمار 1990 سے 2005 کی سپر ہیروئنز میں شمار کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے 30 سالہ کیریئر میں 6 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔