بھارتی فوج نے اپنوں پر ہی بم گرا دیا، 3 افراد ہلاک

Mar 09, 2023 | 11:47:AM
بھارتی فوج کے تربیتی ہیلی کاپٹر نے مارٹر گولہ گاؤں میں پھینک دیا، 3 شہری ہلاک
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: انڈیا ٹوڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گایا میں فوج کا مارٹر گولہ آبادی پر آ گرا  جس سے 3 دیہاتی ہلاک ہوگئے۔

مارٹر گولہ بھارتی فوج کی فائرنگ رینج سے باہر گرا جس کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی ایس ایس پی نے کہا کہ واقعہ گلروید گاؤں میں پیش آیا جہاں مارٹر گولہ گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: اونچی آواز میں میوزک چلانے پر کینیڈین شہری قتل

تمام زخمیوں کو انگراہا نارائن میڈیکل کالج اور ٹاؤن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سمیت 3 زخمی دوران علاج چل بسے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دیگر 3 زخمی بشمول دو خواتین انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔ واقعے کی تفتیش کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔