حکومتی اتحادی جماعت کی  وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت

Mar 09, 2022 | 23:02:PM
وزیراعظم ،عمران ،خان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ  پرحکومتی اتحادی  جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم سے ملنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج رات  بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کو ملاقات کےلئے بلایا تھا، تاہم بی اے پی ارکان نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی عدم موجودگی کے باعث ملاقات سے معذرت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی ارکان نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ ارکان اسلام آباد موجود نہیں واپسی پر ملاقات ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی