ڈسکو ڈانسر فیم بھارتی اداکار متھن چکرورتی بی جے پی میں شامل 

Mar 09, 2021 | 08:47:AM
 ڈسکو ڈانسر فیم بھارتی اداکار متھن چکرورتی بی جے پی میں شامل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ فلموں کے ڈسکو ڈانسر فیم معروف اداکار متھن چکرورتی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )میں شامل ہوگئے۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے  مطابق  کولکتہ کے بریگیڈ پریڈ گراﺅنڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں بی جے پی کے  مرکزی جنرل سکریٹری کیلاشوجئے ورگیا اور ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس حوالے سے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے گذشتہ ماہ اداکار سے ممبئی میں اس کے بنگلہ پر ملاقات کی تھی۔ اس وقت سے قیاس لگایا جارہا تھا کہ متھن چکرورتی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ ترنمول کانگریس کے سابق رکن راجیہ سبھا متھن چکرورتی نے شاردا پونزی سکیم میں اپنا نام آنے کے بعد 2016میں ایوان بالا سے استعفیٰ دے دیا تھا۔70 سالہ  متھن چکرورتی نے درجنوں بھارتی فلموں میں اداکاری کی اور وہ بہترین ڈانسر مشہور تھے۔ انہوں نے بھارتی اداکارہ سری دیوی اور یوگیتا بالی سے شادیاں کیں۔