ہم نے پیف اساتذہ کی تنخواہیں  5,000 سے20 ہزار کرائی ہیں،وزیر تعلیم پنجاب

Jun 09, 2026 | 21:08:PM
ہم نے پیف اساتذہ کی تنخواہیں  5,000 سے20 ہزار کرائی ہیں،وزیر تعلیم پنجاب
کیپشن: رانا سکندر حیات ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات  نے کہا ہے کہ میں سرکاری اور نجی تمام سکولوں کا وزیر ہو ،آٹھویں جماعت کے نتائج یہ بتا رہے ہیں  کہ پیف کے جو پرائیویٹ پارٹنرز ہیں، ان کا رزلٹ ہمارے سے 20 فیصد بہتر آیا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہاکہ پرائیویٹ پارٹنرز کے تحت چلنے والے سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ  15-20 ہزار ہے اور رزلٹ بھی بہتر ہے، پیف کے کم تنخواہ والے اساتذہ کو ہمیں شاباش دینی چاہیے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ  ہم نے پیف کے اساتذہ کی تنخواہیں  5,000 سے 15-20 ہزار کرائی ہے، پیف سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے سبسڈی بائیس سو تک کرنے جا رہے ہیں ،سبسڈی بڑھنے سے اساتذہ کی تنخواہیں بھی پینتیس ہزار تک ہو جائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل تک پیف کے سکولوں کے اساتذہ کو 5,000 روپے  تنخواہ دی جاتی تھی،ہم نے ان اساتذہ کی تنخواہ 15 سے 20,000 روپے تک بڑھا دی ہے، یہ نظام 2002 سے چل رہا ہے،ہماری حکومت نے ہی نوٹس لیا ہے،رانا سکندر حیات نے کہا کہ  ہماری سی ایم نے ہی 5,000 سے ان کی سیلری 20-25 ہزار کرائی ہے اور وہی 40,000  کرائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر کی بھیک مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے