شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا، شوکت نواز میر کے خلاف دفعہ 124-A کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،مظفرآباد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
مقدمہ محکمہ داخلہ کے 9 جون کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر درج کیا گیا،شوکت نواز میر پر تقاریر، تحریروں اور الیکٹرانک مواصلات کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی، پولیس نے ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،حکومت کے مطابق الزامات مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل شروع کر دیا،کیس میں مزید پیش رفت تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 15 جون کو طلب، شرح سود اور ڈالر کی قیمت سے متعلق رپورٹ میں اہم انکشافات