پولیس کی گاڑیاں جلانے کامقدمہ ؛وکیل صفائی کی عدم پیشی پر عدالت برہم ،آخری مہلت دیدی

Jun 09, 2026 | 18:47:PM
پولیس کی گاڑیاں جلانے کامقدمہ ؛وکیل صفائی کی عدم پیشی پر عدالت برہم ،آخری مہلت دیدی
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں وکیل صفائی کی عدم پیشی پر برہمی کااظہار کیا اور ملزمان کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ نو مئی مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ جیل ٹرائل پر سماعت  ہوئی، اے ٹی سی کورٹ ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ،آج ملزمان کے آخری بیان صفائی قلمبند نہیں ہو سکے ،عدالت نے وکلاء کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل برہان معظم ملک پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے کہاکہ اگر وکیل کل پیش نہ ہوئے تو سرکاری وکیل عدالت کی معاونت کرے گا ،ملزمان کے وکیل کیس کو لٹکانا چاہتے ہیں ،ملزمان کے وکیل کو کل پیش ہونے کی آخری مہلت دی جا رہی ہے ۔

عدالت نے کہاکہ مقدمہ کا فیصلہ قریب ہے تمام کارروائی مکمل ہے ،پراسکیوشن کے تمام  37 گواہان کی شہادت مکمل ہو گئی ہے ،ملزمان کے وکلاء کی گواہان سے بیانات پر جرح بھی مکمل ہو گئی ہے ۔

عدالت حتمی بحث کے مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی ، چشم دید گواہان اور نو مئی سازش کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرائی ،مجموعی طور پر 37 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوئی ،برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ۔

زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ عمر سرفراز چیمہ٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں کتنی اموات ہوئیں؟ صحافی کے سوال پر طلال چودھری کا جواب آ گیا