سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر حملے کی خبریں بے بنیاد قرار

Jun 09, 2026 | 10:43:AM
سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر حملے کی خبریں بے بنیاد قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پرنس سلطان ایئربیس پر حملے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ الخرج گورنری میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح الخرج گورنری میں فضائی حملے کے سائرن بجنا صرف احتیاطی تدبیر تھی۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر سائرن بجائے گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:فی تولہ قیمت  ساڑھے5لاکھ سے تجاوز !ماہرین نے خبردار کر دیا

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن سے داغا گیا بیلسٹک میزائل سرحد کے قریب غائب ہوگیا تھا، میزائل فائر کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس کے احتیاط کے طور پر نیشنل پلیٹ فارم فار ایمرجنسی الری وارننگ سائرن کو فعال کرنے کے بعد الخرج میں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سول ڈیفنس نے عوام سے بھی تاکید کی تھی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کرتے رہیں اور واقعات کی جگہوں پر جمع ہونے سے گریز کریں۔