وزیراعلیٰ کی ہدایت پرعلاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں:پروفیسرفاروق افضل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور جنرل ہسپتال میں انتظامی ڈاکٹرز،ہیلتھ پروفیشنلز اور مریضوں کےساتھ عید الاضحیٰ کی خوشیاں بانٹتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایل جی ایچ میں ملک بھر سے مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو علاج کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں،مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں و ان کے عزیز واقارب کو تین وقت کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہےجس کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے آنے والوں کی مشکلات بھی کم ہوئی ہیں-
قبل ازیں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عید کی تعطیلات میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے انسانی ہمدردی سے ہی پروان چڑھتے ہیں، جن افراد کا نصب العین دکھی انسانیت کی بھلائی اور رب کریم کی رضا کا حصول ہو وہ عزت اور تکریم کے حق دار ٹھہرتے ہیں-
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے 2 میٹر ز پر پابندی:ترجمان پاورڈویژن کابیان بھی آگیا
پروفیسر فاروق افضل نے مریضوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی جلد صحت یابی کیلے دعاکی کیا،اس موقع ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اوردیگر بھی موجود تھے۔