پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہوئی،امن قائم نہیں ہوا: بلاول بھٹوزرداری
دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،جنگ بندی ہوئی ہے،امن قائم نہیں ہوا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نےبرطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےکہاکہ پاکستان ڈائیلاگ اورسفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دہشت گردی،کشمیر، پانی، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں ملوث رہاہے،بھارت پانی کو ہتھیار کےطورپر استعمال کرکے پاکستان کے 24 کروڑ انسانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے،24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند کرنےکی دھمکی دی جو یواین چارٹر کےخلاف ہے،اس دھمکی پر پاکستان کا مؤقف واضح ہےکہ یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔