حسن علی کی وائٹلٹی بلاسٹ میں ہیٹرک، 6 وکٹیں لے اُڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے وائٹلٹی بلاسٹ ہیٹرک بناڈالی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم سائیڈ برمنگم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن علی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا، تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں برمنگم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریسٹورنٹ اور شادی ہال والے ہو جائیں تیار، بڑا فیصلہ ہو گیا
میچ میں حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل تھی۔
قومی فاسٹ باؤلر نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین کی راہ دیکھائی۔