پنجاب کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا

Jun 09, 2025 | 09:40:AM
پنجاب کا بجٹ13 جون کو پیش کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم کے لیے 110 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں تعلیم کے لیے 110 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

 یہ پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے جو تعلیم کے شعبے کے لیے رکھی گئی ہے۔

سکندر حیات نے کہا کہ عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیگر صوبوں کے 5 ہزار طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کریں گی۔

 گزشتہ سال 11 لاکھ طلبہ سرکاری اسکولوں میں انرولڈ ہوئے، اس سال 25 لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں انرولڈ ہوئے۔