حکومتی بجٹ پر آل پاکستان انجمن تاجران کا ردعمل بھی آ گیا

Jun 09, 2023 | 22:47:PM
حکومتی بجٹ پر آل پاکستان انجمن تاجران کا ردعمل بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا قانون ختم کیےجانے پر آل پاکستان انجمن تاجران کے چئیرمین سپریم کونسل نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کر دیا 
 تفصیلات کے مطابق  نعیم میر  نے رقبے کی بنیاد پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا کالا قانون ختم کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ایک عوام و تاجر دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

 نعیم میر کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف حکومت نے بجلی کے کمرشل بلوں پر کو ئی بھی نیا ٹیکس نہ لگا کر تاجروں کا مطالبہ مانا ہے بلکہ ایک لاکھ ڈالر تک بغیر کسی روک رکاوٹ ملک میں لانے کی اجازت دینا خوش آئند ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 400ارب روپے کر دیا گیا

 سولر پینلز و بیٹریز پر ڈیوٹی کا خاتمہ درست اقدام ہے اور نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس کی حمائیت کرتے ہیں۔  نعیم میر  کا مزید کہنا تھا کہ کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی  پر ٹیکس ایک سے  پانچ فیصد کرنے کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائے ۔