بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 400ارب روپے کر دیا گیا

Jun 09, 2023 | 22:11:PM
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 400ارب روپے کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی حکومت نے بجٹ 2023 میں مستحق افراد کی بہتر مالی امداد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کابجٹ 400 ارب روپے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں بتایا گیا کہ حکومت نے امسال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 40 ارب کا اضافہ  کر دیا ، جس کے بعد اب بی آئی ایس پی کا حجم 400 ارب ہو گیا، پروگرام میں 93 لاکھ خاندانوں کو 8750 روپے فی سہہ ماہی کے حساب سے کیش دی جائے گی ، اس پروگرام کیلئے 346 ارب مختص کیے گئے ہیں ، بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ 60 لاکھ بچوں سے بڑھا کر 83 لاکھ تک کیا جائے گا ، اس مقصد کیلئے 55 ارب سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے ، 92 ہزار طالب علموں کو بینظیر انڈر گریجویٹ سکالرشپ دیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں :سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان