سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان

Jun 09, 2023 | 21:47:PM
سی ایس ایس 2022 کے امتحانی نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک کے سب سے بڑے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے حتمی نتائج جاری کر دیئے، امسال کامیابی کا تناسب 1.85 فیصد رہا، مجموعی طور پر 237 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیاب امیدواروں میں 146 مرد اور 91 خواتین امیدوار شامل، کامیاب امیدواروں کو میرٹ پر سروس گروپس بھی ایلوکیٹ کر دیا گیا۔ 

کامیاب امیدواروں کی ریکروٹمنٹ وفاقی حکومت کے گریڈ17 میں ہو گی،  سی ایس ایس 2022  کے امتحان میں پہلی تینوں پوزیشنز  لڑکوں کے نام رہی طلحہ رفیق نے پہلی، یاسر بلال نے دوسری اور احمد حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی بجٹ پر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا احتجاج