بھارتی مداح  کا پورٹریٹ بنانے پر وہاج علی کا ردعمل

Jun 09, 2023 | 10:50:AM
 ڈرامے ’’تیرے بن‘‘ میں مرتسم کا کردار نبھانے والے وہاج علی کی مقبولیت کے چرچے  اب سرحد پار بھی  ہیں۔ بھارتی آرٹسٹ نے پورٹریٹ بنا ڈالا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈرامے ’’تیرے بن‘‘ میں مرتسم کا کردار نبھانے والے وہاج علی کی مقبولیت کے چرچے  اب سرحد پار بھی  ہیں۔ بھارتی آرٹسٹ نے پورٹریٹ بنا ڈالا۔

وہاج علی کے مداح پاکستان سمیت بھارت میں  بھی پائے جاتے ہیں، ان مداحوں کی جانب سے محبت کا اظہار مختلف انداز میں کیا جاتا رہتا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 تاہم اب وہاج علی کا اسکیچ کے ذریعے پورٹریٹ بنانے والی بھارتی آرٹسٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں آرٹسٹ  منیشا کو وہاج علی کا  خوبصورت پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آرٹسٹ منیشا نے اس ویڈیو کو  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ مداح نے اپنی ویڈیو میں وہاج علی کو بھی ٹیگ کیا، جس پر اداکار نے جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔  

  

وہاج نے لکھا، ’بہت شکریہ‘۔

ان کی اس مداح نے وہاج علی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تیرے بن میں اپنے مشہور کردار کے ذریعے ان کے چہرے پر مسکراہٹ لائے۔