سپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی نے ڈپٹی سپیکر سے اختیارات واپس لے لیے

Jun 09, 2022 | 21:10:PM
سپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی نے ڈپٹی سپیکر سے اختیارات واپس لے لیے
کیپشن: کے پی اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپیکر کے پی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر سے اختیارات پر تنازعہ منظر عام پر آیا ہے۔ 

سپیکر مشتاق غنی نے ڈپٹی سپیکر محمود جان سے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔ جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق مشتاق غنی نے قائم مقام گورنر بننے کے بعد محمود جان کو سپیکر کے اختیارات دیے تھے۔ تاہم اب اسمبلی میں تعیناتی کے مسئلے پر محمود جان کے اختیارات ختم کردیے گئے ہیں۔ 

اختیارات کے خاتمے کے بعد ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی نے اجلاسوں کی صدارت سے بھی معذرت کرلی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان کی نشستوں پر ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کابڑا اعلان

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر نے اس معاملے پر وزیراعلی کےپی سے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ 

محمود جان نے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اختیارات کی واپسی سے متعلق مشتاق غنی سے پوچھیں۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے اختیارات کی واپسی سے متعلق غیرقانونی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔