ہم سیاست نہیں جہادکر رہے ہیں ۔ عمران خان

Jun 09, 2022 | 10:03:AM
سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، فائل فوٹو
کیپشن: سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جب تک زندہ ہوں قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمران خان کا ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی اور موت اللّہ کے ہاتھ میں ہے۔

 پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:      بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات: القاعدہ نے بڑی دھمکی دیدی