ڈہرکی ٹرین حاد ثہ۔۔ ریلوے کے 9 اہلکار معطل 

Jun 09, 2021 | 22:10:PM
ڈہرکی ٹرین حاد ثہ۔۔ ریلوے کے 9 اہلکار معطل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈہرکی میں ہونیوالے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے ذمہ دار اہل کاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کئے گئے افسرا ن میں محکمہ ریلوے لاہور اور سکھر کے 6 افسران شامل ہیں جب کہ کراچی کے ڈپٹی ڈی ایس شوکت شیخ ، مجیب الرحمان اور مسرور انور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
معطل شدہ افراد میں محمد عمران ڈی ایم ای ٹو لاہور شامل ہیں جب کہ سکھر ریلوے کے غلام قادر لاکھو ، نہال خان ، عبدالعزیز اور میر پور ماتھیلو ریلوے کے قاضی شمس الدین اور کراچی ریلوے کے افسر ابتسام الحسن کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں 63 مسافر جاں بحق اور 107 زخمی ہوئے ہیں اور اب صرف 20 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اگر ان کا استعفیٰ جاں بحق افرادکا نعم البدل ہے تو بسم اللہ۔
واضح رہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثے میں 63 مسافر جاں بحق اور 107 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دیکر لڑکیاں سمگل کرنیوالا گروہ گرفتار