ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دیکر لڑکیاں سمگل کرنیوالا گروہ گرفتار

Jun 09, 2021 | 21:52:PM
ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دیکر لڑکیاں سمگل کرنیوالا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) منظم گروہ نوجوانوں لڑکیوں کو ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دیکر جسم فروشی کیلئے بھارت سمگل کردیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی تفتیش کے دوران ایک ایسے گروہ کا پتہ لگایا جو نوجوان لڑکیوں کو غیر قانونی طریقے سے بھارت سمگل کرکے ان سے جسم فروشی کراتا تھا۔
حکام کے مطابق اس گروہ کے 11 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ایک ہزار لڑکیوں کو بھارت سمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گروہ کے ارکان 17 سے 22 سال کی نوجوان لڑکیوں کو ٹک ٹاک سٹار بنانے کا لالچ دے کر انہیں غیر قانونی طریقے سے بھارت سمگل کرتے اور وہاں زبردستی ان سے جسم فروشی کراتے تھے۔
 گروہ کے نو ارکان کو بنگلہ دیش جب کہ دو ارکان کو بنگلہ دیش سے متصل بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر بنگلور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب نااہل تھا اس لئے نکالا ،کیپٹن صفدر