حسن علی آئی سی سی مینز  پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد

Jun 09, 2021 | 11:09:AM
حسن علی آئی سی سی مینز  پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد
کیپشن: پاکستانی بالر حسن علی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بالر حسن علی کو  ماہ مئی کیلئے آئی سی سی مینز  پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی آفیشل ایپ پر جاری کی گئی میڈیا ریلیز  کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ نے تمام فارمیٹس میں مئی کے مہینہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو’ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ‘‘کے لئے نامزدگی  کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی ، سری لنکا کےپروین جے وکرما اور بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ، جبکہ سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس ، آئرلینڈ کی گیبی لیوس اور آئرلینڈ کی لیا پال کو وومین پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق  کسی بھی قسم کے لئے نامزد تین کھلاڑیوں کو ہر ماہ کے دوران انکی میدان پر کارکردگی اور مجموعی کامیابیوں کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’’خوش،صحت مند اور طاقتور رہئے‘‘۔۔اداکار دھرمیندر نے یوگا ویڈیو  شئیر کردی