سانحہ گل پلازہ؛پولیس کا چالان مسترد،دوبارہ تفتیش کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے پولیس کا چالان مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔
فیصلہ تنویر پاستا سمیت دیگر نامزد ملزمان کی درخواست پر سنایا گیا،سماعت کے دوران وکیلِ صفائی شیخ جاوید میر نے مؤقف اختیار کیا کہ سانحے کی ناقص اندازمیں تفتیش کی گئی اور چالان میں سرکاری اداروں کو بچانے کی کوشش کی گئی۔
عدالت نےہدایت کی کہ تحقیقات ڈی ایس پی رینک کےافسر سےکرائی جائیں اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو اداروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے،عدالت نے 15روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس پر حملہ کیس؛فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عاصم اسلم نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوشن نے اس سے قبل دو بارہ چالان کو اعتراضات لگاکر مسترد کردیاتھا۔