نادیہ حسین کے خواتین کو بالوں کی اسٹائلنگ سے متعلق مفید مشورے 

 ہیئر پروڈکٹس کا انتخاب بالوں کی نوعیت کے مطابق کرنا چاہیے،ٹولز کا بے جااستعمال بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے

Jul 09, 2026 | 15:30:PM
 نادیہ حسین کے خواتین کو بالوں کی اسٹائلنگ سے متعلق مفید مشورے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زبیر راشد)معروف اداکارہ، ماڈل اور بیوٹی ایکسپرٹ نادیہ حسین نے خواتین کو بالوں کی دیکھ بھال اور اسٹائلنگ سے متعلق مفید مشورے دیئے ہیں۔
نادیہ حسین نے خواتین کوبالوں کی دیکھ بھال اوراسٹائلنگ کے حوالےسے مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کوبالوں کی نوعیت کے مطابق ہیئر پروڈکٹس کا انتخاب کرنا چاہیے، جبکہ ہیئر اسٹائلنگ ٹولز کا ضرورت سے زیادہ استعمال بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم عباس اور صبا حمید کے راستے ہمیشہ کیلئے جدا، اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی
نادیہ حسین کاکہناہے کہ متوازن غذا، مناسب کنڈیشننگ اور قدرتی نگہداشت سے بال صحت مند اور چمکدار رہتے ہیں،ہر نئے ہیئر اسٹائل سے پہلے چہرے کی ساخت اور بالوں کی صحت کو مدنظر رکھا جاناچاہیے۔