اینکر مرید عباس قتل کیس؛مجرم عاطف زمان کودوبارسزائے موت کاحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جوادآصف) سیشن عدالت کراچی جنوبی نے سات سال بعد اینکر مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ساؤتھ نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم دیاجبکہ شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔
ٹرائل کورٹ نے عادل زمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے،عدالت نے ملزم کو 5، 5 لاکھ روپے مقتولین کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم بھی دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس پر حملہ کیس؛فلک جاوید کی ضمانت پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی
واضح رہے کہ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کو 9 جولائی 2019ء کو قتل کیا گیا تھا۔