لاہور میں پرائیویٹ سکولوں کے سروے میں تاخیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)لاہور میں پرائیویٹ سکولوں کا سروے تاخیرکاشکارہوگیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو پرائیویٹ سکولوں کے سروے کی ڈیوٹیاں سونپ دیں،شہر بھر میں 14000 پرائیویٹ سکولزقائم ہیں لیکن سروے صرف 6000سکولوں کا ہوسکاہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق سروے کے دوران 324سکول غیر رجسٹرڈ ہونے پر سیل کردیئے گئے،تمام پرائیویٹ سکولوں کا آن لائن سروے کیا جارہا ہے اورغیر رجسٹرڈ سکولوں کو موقع پر سیل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں ہیں؛وزیرتعلیم پنجاب
ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکے مطابق ابھی تک 324 سکولوں کو سیل کیا جاچکا ہے، لاہورمیں سکولوں کا 100فیصد سروے اسی ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں نجی ٹیوشن سنٹرکی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعہ کے بعد لاہور میں قائم نجی سکولوں اورٹیوشن سنٹرزکاسروے کرنے کاحکم دیاگیاتھا۔