امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں ہیں؛وزیرتعلیم پنجاب
بوٹی مافیا، نقل مافیا اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ،چیئرمین تعلیمی بورڈز کے تعارفی اجلاس سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نئے چیئرمین تعلیمی بورڈز کا تعارفی اجلاس ہواجس میں چیئرمین بورڈز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن اور اصلاحات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہاکہ امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں ہیں، بوٹی مافیا، نقل مافیا اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی ،تعلیمی بورڈز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ نتائج کی تیاری اور امتحانی عمل میں ڈیجیٹل اصلاحات کی جائیں،چیئرمین بورڈز اصلاحات کے تسلسل کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں، اورسپلیمنٹری امتحانات میں آن لائن سکرین مارکنگ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کریں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نےمزیدکہاکہ نئے چیئرمین بورڈز سے پیشہ ورانہ ذمہ داری بھرپور انداز میں نبھانے کی توقع رکھتے ہیں،چیئرمین بورڈز لاکھوں بچوں کے مستقبل کے ذمہ دار ہیں، اس مینڈیٹ کا بخوبی حق ادا کریں.
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ا یکسچینج میں مندی،ڈالرکی قدرمیں استحکام
انہوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈز میں بدعنوان عناصر اور مافیا کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہوگی، وزیر تعلیم نے چیئرمین بورڈ کو ہدایت کی کہ مارکنگ سنٹرز کا دورہ اپنے معمول میں شامل کریں،غلط پیپر چیک کرنے والوں کا احتساب کریں، کسی طالبعلم کا حق نہ مارنے دیا جائے۔
وزیر تعلیم نے مزیدکہاکہ سٹیم، ڈیبیٹ، سپورٹس مقابلہ جات بورڈ کی سطح پر کروائے جائیں،امتحانی سنٹرز میں سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں۔