خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کیلئے 27 پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) حکومت خیبرپختونخوا نے مختلف محکموں کے لیے 27 پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کردیے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی سیکریٹریز کی تعیناتی کی منظوری دے دی،صوبائی حکومت نے پارلیمانی سیکریٹریز کو محکموں کے قلمدان تفویض کر دیے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوات سے منتخب 5ممبران صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹریز مقرر کردیا گیا۔
اسی طرح لوئر دیر کے 3 اور اپر دیر کے ایک ایم پی اے کو پارلیمانی سیکریٹریز بنا دیا گیا جبکہ باجوڑ، بونیر،کوہستان اپر اورکولئی پالس کے ممبران کو بھی نوازا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نوشہرہ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر کے ایم پی ایز کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فواد چودھری کے 9 مئی مقدمات یکجا کرنے سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری