فواد چودھری کے 9 مئی مقدمات یکجا کرنے سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری 

Jul 09, 2025 | 19:57:PM
فواد چودھری کے 9 مئی مقدمات یکجا کرنے سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ  نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی مقدمات یکجا کرنے سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔  

تفصیلات  کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا ،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شکیل احمد3 رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے آج چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوکر کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔